Toronto District School Board
Toronto District School Board

Parent And Community Engagement

والدین/خاندان اور کمیونٹی کی

مصروفیت

والدین اور کمیونٹی کے ارکان ہمارے سکولوں اور طالب علموں کی کامیابی کو یقینی بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ تحقیق نے بتایا ہے کہ جب سکول، خاندان اور کمیونٹی سیکھنے کے لیے ساتھ مل کر تعاون کرتے ہیں تو بچےسکول میں بہتر کام کرتے ہیں،سکول میں زیادہ دیر رہتے ہیں اور سکول کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔

کئی اقسام کے طریقے ہیں جن سے آپ اپنے سکول کی کمیونٹی میں شامل ہو سکتے اور اہم کردار ادا کرسکتے ہیں؛ اپنے مقامی اسکول میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے سے لے کر سکول کونسلوں یا بورڈ کی مشاورتی کمیٹیوں میں شرکت کرنے تک. آپ تبدیلی لا سکتے ہیں اور اپنی آواز  سننے کے قابل بنا سکتے ہیں ۔ 

مزید یہ جاننے کے لیے کہ آپ اس میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں، اپنے مقامی سکول یا Parent and Community Engagement Office (دفتر براۓ شمولیت والدین و کمیونٹی) سے رابطہ کریں۔ .

© 2014 Toronto District School Board  |  Terms of Use  |  CASL