Toronto District School Board
Toronto District School Board

Online Code Of Conduct

آن لائن ضابطۂ عمل

The Toronto District School Board (TDSB)  (ٹورانٹو کا ضلعئی سکول بورڈ) طلباء اور ملازمین کے استعمال کے لیے آن لائن  سسٹم اور زرائع فراہم کرتا ہے۔ آن لائن زرائع میں وہ تمام مواد شامل ہے جس تک کمپیوٹر یا ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے ذریعے رسائی ہوتی ہے ۔

TDSB (ٹی ڈی ایس بی) کی ساری پالیسیاں، ضوابط، ضابطۂ اخلاق اور قوانین TDSB (ٹی ڈی ایس بی) یا اس کی جانب سے فراہم کیے گۓ آن لائن  سسٹم اور ذرائع استعمال کرنے والوں پر لاگو ہوتے ہیں . "Code of Online Conduct" (آن لائن ضابطۂ عمل) آن لائن  سسٹم اور ذرائع استعمال سے متعلق ہے ۔ یہ ضابطہ سب کے حقوق اور تحفظ کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔

TDSB (ٹی ڈی ایس بی) سہولیات اور ان میں جو معلومات موجود ہو سکتی ہیں، کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موزوں احتیاطی تدابیر اختیار کرتا ہے۔ TDSB (ٹی ڈی ایس بی) نظام تک رسائی کے آن لائن ذرائع کے استعمال کی نگرانی کا حق محفوظ رکھتا ہے .

1)      ذاتی حفاظت کے قواعد

  • ·جن اجنبیوں سے آپ آن لائن سامنا کر سکتے ہیں ان پر  اپنی ذاتی شناخت کے بارے میں معلومات(جیسےکہ آپ کا نام، پتہ، فون نمبر، عمر، جسمانی تفصیلات یا اسکول) کبھی بھی ظاہر نہ کریں۔ اسی طرح ایک عوامی آن لائن فورم میں اس طرح کی معلومات آشکارا نہ کریں  جہاں آپ ہر اس فرد کو نہیں جانتے جو آپ کی معلومات دیکھ سکتا ہے۔
  • ·کسی دوسرے کے بارے میں ذاتی معلومات آن لائن آشکارا نہ کریں جب تک کہ آپ کے پاس پہلے سے اجازت نہ ہو اور آپ جانتے ہوں کہ معلومات نقصان دہ مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو گی ۔
  • ·پنا اور نہ ہی کسی دوسرے کا رسائی کا پاس ورڈ کبھی بھی آشکارا نہ کریں .
  • ·پنی، کسی دوسرے کی یا گروپ کی تصویر الیکٹرونک نیٹ ورک پر  سب شامل افراد اور نابالغوں کے کیس میں ان کے والدین یا سرپرستوں کی پہلے سے آگاہ شدہ اجازت کے بغیر کبھی بھی نہ بھیجیں .
  • ·وئی بھی ایسا پیغام یا درخواست جو آپ نے موصول کیا ہو جو آپ کو تنگ کرے یا آپ سے ذاتی رابطے کی خواہش کرے تو فورا اپنی/ اپنے استاد کو مطلع کریں۔
  • ·بھی بھی فیلڈ ٹرپوں کی مخصوص تواریخ، اوقات اور مقامات ایسے لوگوں پر ظاہر نہ کریں جو ایسی معلومات کے براہ راست اہل نہیں یا ایسے عوامی فورموں پر جہاں نا معلوم افراد معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہوں ۔  

2)      ناقابل قبول سائٹس اور مواد

عالمی نیٹ ورک جیسے کہ انٹرنیٹ پر معلومات کے مواد کو مؤثر طور پر کنٹرول کرنا ناممکن ہے اس موقع پر، آن لائن نظام کے صارفین ایسے متنازعہ مواد کا سامنا کر سکتے ہیں جسے دوسرے صارفین، والدین یا عملہ نامناسب یا ناپسندیدہ سمجھے - یہ انفرادی صارف کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے مواد تک جان بوجھ کر رسائی حاصل نہ کرے۔ اگر اس طرح کے مواد تک حادثاتی طور پر رسائی ہوتی ہے  تو استاد یا مجاز حکام کو اس واقعے کی فوری طور پر رپورٹ کرنا ضروری ہے۔

ٹورانٹو کا ضلعئی سکول بورڈ (Toronto District School Board) محفوظ سکولوں اور کام کی جگہوں کی فراہمی کے زریعے کینیڈا کے منشور براۓ حقوق و آذادی (Canadian Charter of Rights and Freedoms) اور آنٹیریو کا ضابطہ براۓ انسانی حقوق (Ontario Human Rights Code) کے تحت ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے مصروف عمل ہے جو کہ ہر فرد کے حقوق کا احترام کرتا ہے ۔ امتیازات اور ہراساں ذدگی برداشت نہیں کی جائے گی. یہ قابل قبول نہیں ہے کہ آن لائن نظام جان بوجھ کر ایسی سائٹس تک رسائی کے لئے استعمال کیا جاۓ جس کا مواد  امتیازی یا ہراساں کرنے کی نوعیت پر مشتمل ہو۔
 

TDSB (ٹی ڈی ایس بی) آن لائن نظام کے صارفین ایسی معلوماب تک رسائی، اسے اپ لوڈ، اسے ڈاؤن لوڈ، اسے محفوظ، اسے ظاہر، تقسیم یا شائع نہیں کریں گے جو :

  • ناجائز ہو یا جو ناجائز کاموں کی حمایت کرے یا جو  غیر قانونی سرگرمی کے لیے سہل کاری کرے؛
  • کسی شخص کو دھمکاۓ یا خوفزدہ کرے یا دوسرے لوگوں کے لیے تشدد، نفرت یا امتیازات تجویز کرے؛ 
  • نامناسب اور / یا نازیبا زبان یا طرز عمل کا استعمال کرے؛
  • نامناسب مذہبی یا سیاسی پیغامات پر مشتمل ہو؛
  • ٹورانٹو ضلعئ سکول بورڈ  کی پالیسیوں (Toronto District School Board policies)، وزارت تعلیم کی پالیسیوں (Ministry of Education policies ) ,آنٹیریو کا ضابطہ براۓ انسانی حقوق (Ontario Human Rights Code)، یا  کینیڈا کے منشور براۓ حقوق و آذادی (Canadian Charter of Rights and Freedoms)کے مطابق کسی دوسرے فرد کے حقوق کی خلاف ورزی یا پامال کرے ؛
  • نسلی، ثقافتی یا مذہبی لحاظ سے جارحانہ ہو؛
  • ممنوعہ مواد کے استعمال، غیر قانونی حرکات میں شرکت یا نظام کو مجرمانہ کاروائیوں کے اکسانے کے لیے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے؛
  • ہتک آمیز، توہین آمیز، بے حیائی، بے حرمتی ، فحش نگارانہ یا جنسی طور پر واضح نوعیت کی ہو ؛
  • افراد کی پیشگی باخبر رضامندی کے بغیر ان کی نجی معلومات، تصاویر یا دستخط پر مبنی ہو;
  • نامناسب رومانوی مفہوم یا جنسی طور پر ہراساں کرنے کے پیغامات پر مشتمل ہو;
  • کسی مناسب اجازت کے بغیر کسی بھی کاروبار یا تجارتی تنظیم کی جانب سے کسی بھی صارفین کو درخواست دے;
  • بلک میل، جنک میل یا "سپیم" کی تائید کرتا ہو؛
  • سلسلہ وار خطوط یا دیگر ای میل کے گند کو پیھلاۓ;
  • ارسال کرنے والے کی شناخت کو چھپاۓ، بدلے یا غلط بیان کرنے کی کوشش کرے۔

3)      رہنمائی کے اصولوں کا استعمال کریں

 TDSB (ٹی ڈی ایس بی) آن لائن نظام کے صارفین مندرجہ ذیل کریں گے:

  • نظام کے ذریعے منتقل کی گئی معلومات کے حجم اور وقت کے لحاظ سے مناسب حدود کے اندر اندر آن لائن خدمات کا استعمال رکھیں گے. نظام کا ضرورت سے زیادہ استعمال تمام صارفین کے لئے خدمات میں خلل ڈال سکتا ہے (مثال کے طور پر بڑی دستاویزات کی بڑے پیمانے پر ای میل بھیجنے یا نظام کے استعمال کے مصروف ترین  اوقات میں بڑی فائلوں کو منتقل کرنا).
  • مجاز حکام کو نظام کے کسی نقصان یا نظام پر معلومات کے کسی بھی نقصان کی اطلاع دیں چاہے وہ نقصان اتفاقی طور پر ہوا ہو یا جان بوجھ کے کیا گیا ہو ۔

4)      ممنوعہ استعمال اور سرگرمیاں

TDSB (ٹی ڈی ایس بی) آن لائن نظام کے صارفین مندرجہ ذیل نہیں کریں گے:

  • وائرسوں یا دیگر نامناسب یا غیر مجاز مواد جیسے کہ  کسی بھی ذریعہ سے گیمز، فائلوں، سکرپٹ، فونٹ، یا ڈائنیمک لنک لائبریریز (DLL's) کو کاپی، ڈاؤن لوڈ، انسٹال یا رن کرنا۔
  • کسی بھی کمپیوٹر (کمپیوٹروں) اور / یا آلات جس میں شامل ہیں، لیکن محدود نہیں کمپیوٹر ہارڈ ویئر، فرنیچر، پروجیکٹروں، کنیکٹروں، کی بورڈوں، سٹوریج ڈیواس (مثال کے طور پر ڈسک ڈرائیوز) اور پوئنٹگ ڈیواسز س(مثال کے طور پر مائس) کو نقصان پہنچانا۔
  • بغیر اجازت کسی شخص متعلقہ فائلیں یا معلومات کو نقصان پہنچانا یا ضائع کرنا۔
  • نظام پر کسی دوسرے کا اکاؤنٹ استعمال کرنا۔
  • کسی صارف کی سسٹم تک رسائی ختم کرنا – مثال کے طور پر اجازت کے بغیر اکاؤنٹ غیر فعال کرنا یا پاس ورڈ تبدیل کرنا ۔
  • پیشگی اجازت کے بغیر کمپوٹر کا کیس کھولنا، کمپوٹر کو ہلانا، کمپیوٹر کی کیبلوں اور کنیکشنوں کو تبدیل کرنا.
  • کمپیوٹر یا نیٹ ورک کے ساتھ غیر مجاز آلات منسلک کرنا. اس طرح کے آلات میں شامل ہیں لیکن انہی تک محدود نہیں ، پورٹ ایبل کمپیوٹر، ڈسک ڈرائیوز، پروٹوکول اینالائزرز، اور دیگر الیکٹرانک یا میکانی آلات. کسی بھی کمپیوٹر ،سرور یا دیگر آلہ پر سسٹم کی فائلوں یا ترتیبات کو مناسب اجازت کے بغیر ، منتقل، کاپی، یا تبدیلی کرنا۔
  • اپنے یا دوسروں سے تعلق رکھنے والی غیر مجاز معلومات ، کام یا سافٹ ویئر کی کاپی کر کے خیانت کرنا  ، کمپیوٹر یا نیٹ ورک کے غلط استعمال کرنے کے لئے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنا، نامناسب مواد کا اشتراک، نمائش یا منتقل کرنا ۔ سافٹ ویئر کا خیانت پر مبنی استعمال اور غیر مجاز مواد کی نقل کرنے کو  چوری مانا جاتا ہے ۔
  • کسی بھی وجہ سے TDSB (ٹی ڈی ایس بی ) سے تعلق رکھنے والی فائلوں، پروگراموں یا کوئی دیگر معلومات کو کاپی، منتقل یا استعمال کرنا جب تک کہ مخصوص اجازت اس طرح کے اقدامات اٹھانے دے ۔
  • حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی، بغیر اجازت  ریکارڈ تک ہیکنگ سے رسائی حاصل کرنا یا کسی بھی دوسری قسم کی ابتری کے زریعے TDSB (ٹی ڈی ایس بی ) کے نیٹ ورک کو متاثر کرنے کی کوشش کرنا.
  • دوسروں کے خیالات، تحاریر یا تصاویر لے کر ایسے پیش کرنا کہ وہ آپ کے ہیں ۔کاپی رائٹ قوانین کے تحت تمام معلومات ان کے تیار کرنے والے (والوں) / مصنف (مصنفین) کی ملکیت ہے اور اس وجہ سے اس کے استعمال کے لئے اجازت ضروری ہے - اجازت کے بغیر کاپی رائٹ مواد کے استعمال کا نتیجہ قانونی کارروائی ہو سکتا ہے ۔

 

5)      نتائج
طلباء اور عملے کا آن لائن رسائی  کے غلط استعمال کا نتیجہ انضباطی کاروائی ہو سکتا ہے  جس میں قانونی کارروائی اور/ یا پولیس کی شمولیت ہے ۔


6)     
آن لائن اشاعت

انٹر نیٹ اور انٹرانیٹ پر شائع ہونے والی معلومات سینکڑوں لوگوں تک پہنچتی ہے جن میں زیادہ تر اصلی پبلشر سے ناواقف ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ اہم ہے کہ ٹورانٹو کے ضلعئی اسکول بورڈ کے اداروں کے زریعے شائع ہونے والی معلومات قاعدے کے تحت لایا جاۓ۔ .

 

  • TDSB (ٹی ڈی ایس بی ) کی سہولیات کے استعمال سے الیکٹرانک طورپراشاعت شدہ معلومات TDSB (ٹی ڈی ایس بی) کی پالیسیوں اور ہدایتی اصولوں کی پابند ہیں۔
  • ٹورانٹو کے ضلعئی سکول بورڈ (Toronto District School Board) کے لنکوں سے باہر کی سائٹیں بہت احتیاط سے منتخب کرنی چاہیۓ اور انہیں بھی اسی معیار کا ہونا چاہیۓ جو TDSB (ٹی ڈی ایس بی ) کی سائیٹوں کے مواد کا ہے۔
  • کسی بھی معلومات کے مجموعے (جیسے کہ ویب سائٹ) کے پبلشر سے رابطہ کرنے کے ذرائع کےمجموعہ کی سکرین پر واضح طور پر شناخت ہونی چاہیۓ۔
  • وہ معلومات جس کی آن لائن اشاعت ہو اسے قاری کو گمراہ کرنے کی اراداتا" کوشش کے بغیر تازہ اور صحیح رکھنا چاہیۓ.
  • TDSB (ٹی ڈی ایس بی ) کے طریقہ کار کے مطابق ذاتی معلومات جیسے کہ ذاتی پتے، فون نمبر ، انفرادی یا گروپ کی تصویریں  یا دستخط باخبر اجازت کے بغیر شائع نہیں کی جا سکتیں ۔
  • ہمارے طالب علموں کے تحفظ کے لیے سکول اور ڈیپارٹمنٹوں کو  مستقبل کے فیلڈ ٹرپوں کی مخصوص تواریخ، اوقات اور مقامات شائع نہیں کرنے چاہیۓ ۔
  • سکول اور ڈیپارٹمنٹ کے موزوں منتظم کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ اس بات کو یقینی بناۓ کہ شائع شدہ سارا کام اصلی ہے یا اسے اصلی بنانے والے کے ساتھ کاپی رائٹ کے لیے وضاحت ہو چکی ہے اور کاپی رائٹ کی ملکیت کی واضح طور پر شناختت ہو چکی ہے ۔
  • TDSB (ٹی ڈی ایس بی ) سے متعلقہ کوئی بھی الیکٹرانک اشاعت موزوں انتظامی افسر کی رضامندی کی پابند ہے۔
  • ·         انٹر نیٹ پر بھیجے گۓ تمام ویب پیجز کو  ٹورانٹو کے ضلعئ سکول بورڈ (Toronto District School Board) کی سرکاری سینٹڑل سائیٹ کے ساتھ رابطے میں ہونا چاہیۓ۔
  • ·         TDSB (ٹی ڈی ایس بی ) کی کارپوریٹ سائٹ پر یا TDSB (ٹی ڈی ایس بی ) کی طرف سے ادائیگی شدہ تمام موجود ویب پیجوں کو TDSB (ٹی ڈی ایس بی ) کی ملکیت سمجھا جاتا ہے ۔


7)   ذمہ داری / جواب دہی

ٹورانٹو کا ضلعئ سکول بورڈ (Toronto District School Board) اپنی آن لائن خدمات ، ان خدمات کی جاری مؤثریت، آلات اور خدمات جو استعمال ہوۓ اور ان کی گنجائش ، یا موزونیت، TDSB (ٹی ڈی ایس بی ) کے سسٹم پر کسی ارادی مقصد کے لیے کسی پروگرام یا بیجھی گئی فائل کی کارکردگی  اور حفاظت یا ذرائع  سے متعلقہ کسی صورت یا قسم ، اظہار شدہ یا اطلاق شدہ، کی ذمہ داری نہیں لیتا .

© 2014 Toronto District School Board  |  Terms of Use  |  CASL