Toronto District School Board
Toronto District School Board

Kindergarten Registration

کنڈر گارٹن (مدرسۂ اطفال) میں اندراج

جونیئر کنڈر گارٹن

 اگر 31 دسمبر 2014 تک آپ کا بچہ چار سال کا ہو جاۓ گا، تو وہ ستمبر 2014 میں جونیئر کنڈر گارٹن شروع کر سکتا ہے۔ 

سینیئر کنڈر گارٹن

اگر 31 دسمبر 2014 تک آپ کا بچہ پانچ سال کا ہو جاۓ گا، تو وہ ستمبر 2014 میں سینیئرکنڈر گارٹن شروع کر سکتا ہے۔  .

کیسے اندراج ہو

 TDSB (ٹی ڈی ایس بی) کے کنڈر گارٹن کے تمام پروگراموں کے لیے اندراج فروری میں شروع ہوتا ہے۔ ہم آپ اور آپ کے بچے کے استقبال کے منتظر ہیں !

مرحلہ 1۔ اپنا مقامی سکول تلاش کریں۔

مرحلہ 2۔ اپنے مقامی سکول جائیں اور مندرجہ ذیل دستاویزات لائیں:

 

  • عمر کا ثبوت (پیدائش کا سرٹیفیکیٹ یا پاسپورٹ)
  • پتے کا ثبوت (شناخت کے دو ایسے اجزاء جو آپ کا پتہ ظاہر کریں، جیسے کہ ٹیلیفون کا بل)
  •  ٹیکے لگے جانے کا ثبوت (کارڈ جو ان ٹیکوں کی فہرست ظاہر کرے جو آپ کے بچے کو لگے ہیں)
  • اگر آپ کا بچہ کینیڈا میں نہیں پیدا ہوا تو آپ کے آنے کی تاریخ کی تصدیق۔ وہ خاندان جو مستقل رہائشی ہیں اور پناہ گزین کے دعویدار ہیں ، وہ سکول میں براہ راست اندراج کروا سکتے ہیں۔ مہاجرتی حیثیت نہ رکھنے والے بچوں کو ہمارے سکولوں میں خوش آمدید کہا جاتا ہے اور مہاجرت کے حکام کو ان کی یا ان کے خاندان کے بارے میں معلومات نہیں دی جائیں گی۔ اندراج کروانے کے لیے،  TDSB (ٹی ڈی ایس بی) کے سکول میں داخلے کے خط کے لیے براہ مہربانی 5050 یانگ، سٹریٹ، ٹورانٹو پر  International Programs and Admissions Office (دفتر براۓ بین الاقوامی پروگرام اور داخلہ) تشریف لے جائیں ۔

 

براہ مہربانی نوٹ کریں: صرف والدین اور قانونی سرپرست ہی TDSB (ٹی ڈی ایس بی) کے پروگراموں میں بچے کا اندراج کروا سکتے ہیں 

اضافی معلومات

TDSB (ٹی ڈی ایس بی) کے کنڈر گارٹن پروگرام، بشمول اپنے بچے کو سکول کے لیے تیار کرنے کے گھریلو مشوروں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارے کنڈر گارٹن کے لنک اور ذرائع کا صفحہ ملاحظہ کیجیۓ ۔

ہمارے Early French Immersion  (ابتدائی تفصیلی و گہری فرانسیسی) کے پروگراموں کے بارے میں جانیۓ۔

مخصوص اندراج کی تواریخ اور اوقات کے لیے براہ مہربانی اپنے مقامی سکول سے رابطہ کریں ۔

© 2014 Toronto District School Board  |  Terms of Use  |  CASL