Toronto District School Board
Toronto District School Board

Home Tips

کنڈرگارٹن - (Kindergarten)

TDSB میں 

گھر کے لیے ہدایات: اسکول کی تیاری کرنا 

 

اسکول کا آغاز ایک بہت پُر جوش وقت ہوتا ہے اور آپ کے بچے کے لیے بہت سے ابتدائی اقدام میں سے ایک ہے۔ ٹورنٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ (Toronto District School Board) میں اساتذہ ہر بچے کی اسکول میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اُن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

اسکول میں ابتدائی تجربہ کو مثبت اور فائدہ مند بنانے میں مدد کے لیے آپ گھر پر بہت سی چیزیں کرسکتے ہیں۔ نئی سرگرمیوں اور تجربات کی کوشش میں اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے، سوال پوچھنے اور جواب دینے سے، آپ اُس کی اسکول میں کامیابی کے لیے مضبوط بنیاد کی تعمیر میں مدد کرتے ہیں۔

اسکول کے پہلے دِن سے قبل، کچھ وقت نکال کر اپنے بچے کے ساتھ اسکول آئیں تاکہ بچہ اسکول کے راستے، بلڈنگ اور

آس پاس سے مانوس ہوجائے۔


اسکول کے تجربات کی تیاری میں مدد کے لیے ذیل میں کچھ تجاویز ہیں ...

 

 گھر میں آپ: اسکول میں بچے: 
 اپنے بچے کو نئی صورت حال میں شامل کریں جہاں وہ نئے لوگوں سے ملے گا  /گی (جیسے کے TDSB کی ایک پیرنٹنگ اینڈ فیملی لٹریسی سنٹر(TDSB Parenting and Family Literacy Centres)  کا دورہ یا اسٹوری ٹائم کے لیے لائبریری جانا)۔  

نئے لوگوں اور صورت حال کا سامنا کریں گے۔

 اپنے بچے/ بچی کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنی ضروریات کے بارے میں دوسروں کو بتانا سیکھے (جیسے کہ واش روم جانا، پانی مانگنا) اور مسائل کو حل کرے( مثلاً  دوسروں کو شامل کرے)   

دوسرے بچوں اور بڑوں کو ضروریات کے بارے میں بتائیں گے۔

 

اپنے بچے کی خود کپڑے پہننے کی حوصلہ افزائی کریں (جیسے جیکٹ، بوٹ یا اسنو پینٹ)۔

 

باہر کھیلنے اور گھر جانے کے لیے خود کپڑے پہنیں گے۔

 اپنے بچے کو انتخاب کرنے دیں (مثلاً کونسے کپڑے پہننے ہیں، کونسی سرگرمیاں کرنی ہیں)۔  

خود انتخاب کریں گے (جیسے کلاس میں سرگرمیوں کا، چیزوں کے استعمال کا)

اپنے بچے کو موقع فراہم کریں کہ دوسرے بچوں کو ساتھ شامل کریں اور باریاں لیں۔  

دوسرے بچوں کے ساتھ مل جل کر چیزیں اور جگہ استعمال کریں گے۔

 اپنے بچے کو ہدایات سُننے اور جو توقع کی جاتی ہے اُس پر   کلاس روم اور اسکول میں روزمرہ کےمعمولات کے بارے 
 عمل کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ اپنے بچے کو کچھ ذمہ داری لینے میں مدد کریں۔ (جیسے اپنے کھلونے اور چیزیں جگہ پر رکھنا)۔  میں سیکھیں گے۔ اپنے سامان اور چیزوں کی ذمہ داری لینا شروع کریں گے۔
 اپنی زبان میں کہانیاں، نظمیں سنائیں اور گانے گائیں۔ اپنے بچے کے ساتھ پڑھیں اوراُن کے ساتھ  تصاویر، خیالات اور الفاظ کے بارے میں بات کریں۔ گھر اور آبادی میں الفاظ، ہندسوں اور سائن کی نشاندہی کریں۔  ساتھ میں لائبریری جائیں۔  

کہانیاں، نظمیں سُنیں اورمعلومات حاصل کریں۔ وہ خود اور دوسروں کے ساتھ کتابیں دیکھیں گے، بات کریں گے اور پڑھیں گے۔

 اپنے بچے کی گھر پر ہرروز کی سرگرمیوں میں تصویر کشی اور تحریر کو شامل کریں ( مثلاً ؛ کارڈ بنانا، اپنے نام کے دستخط کرنا، تصویر کشی کرنا) اپنے بچے کی لکھنے اور تصویر کشی کی کوشش کی تعریف کریں۔ اپنے بچے کے نام اور اُس کے اندر شامل ہونے والے حروف کے بارے میں بات کریں۔  

بڑوں اور دوسرے بچوں کو مختلف مقاصد کے لیے لکھتے ہوئے دیکھیں گے۔ وہ تصویر کشی اور اپنے خیالات کا اظہارکرنے کے لیے مختلف چیزیں جیسے کرے اونز ، مارکرز اور پنسلوں کا استعمال کریں گے۔

 اپنے بچے سے اُن چیزوں کے بارے میں بات کریں جو آپ باہر اور آبادی میں سیر کے دوران دیکھتے اور سُنتے ہیں۔ ایسی چیزوں کی نشاندہی کریں  (جیسے کہ؛ موسم میں تبدیلی، موسموں کے بارے میں یا جگہوں کے بارے میں)  

اپنے اِرد گرد کے ماحول کے بارے میں دریافت کریں جو کچھ وہ دیکھتے اور سیکھتے ہیں اُس کے بارے میں بات کریں گے۔

 گھر اور باہر  گنتی کے بارے میں، شکلوں اور نمونوں کے بارے میں بات کریں۔ ایک ساتھ مل کر گیمز کھیلیں ( گنیں اور ملائیں، کارڈز ، سادہ بورڈ کی گیمز)۔ کھانا پکاتے وقت اپنے بچے سے اجزاء کی پیمائش میں مدد حاصل کریں۔ اپنے بچے کو چیزیں الگ الگ کرنے میں شامل کریں (جیسے کھلونے، کپڑے اور گروسری کا سامان رکھنے میں)۔  

اعداد ، اشکال، نمونے، اندازے اور پیمائش کے بارے میں سیکھیں گے۔ وہ اپنے خیالات اورجو وہ سیکھ رہے ہیں  کے بارے میں بات کریں گے ۔

 

تصویر کشی، تعمیر ، گانے ، موسیقی کے ساتھ حرکات اور کہانیوں کی ایکٹنگ کے ذریعہ اپنے بچے کے تصورات  اور تخلیق کی حوصلہ افزائی کریں۔

 

فن پارے کی تخلیق ، فنون کے لیے چیزیں استعمال کریں اور کھوج لگائیں، خاکے تعمیر کریں ، موسیقی، ڈرامہ اورحرکات کی سرگرمیوں میں حصہّ لیں۔

 اپنے بچے کوجسم کے بڑے پٹھے استعمال کرکے ورزش کرنے کا موقع دیں(جیسے دوڑنا، چڑھائی چڑھنا، گیند سے کھیلنا) اور جسم کےچھوٹے پٹھے استعمال کرنے کا موقع دیں(جیسے کرے اونز یا مارکرز،  پلے ڈو،  پزلز یا کھلونے جن میں ٹکڑوں کو اکھٹا کرنے کا استعمال شامل ہے۔  اپنے جسم کے بڑے اور چھوٹے پٹھوں کی افزائش کے لیے مختلف چیزیں اور آلات استعمال کریں۔

 

آپ اپنے بچے کے سب سے اہم اُستاد ہیں۔

ٹورنٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ(Toronto District School Board)  آئندہ تعلیمی سال اور آنے والے سالوں میں آپ اور آپ کے بچے کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔


 

 

© 2014 Toronto District School Board  |  Terms of Use  |  CASL