Toronto District School Board
Toronto District School Board

Health and Physical Education Curriculum

صحت اور جسمانی تعلیم کا ترمیم شدہ نصاب

فروری 2015 میں وزارت تعلیم نے آنٹیریو میں تمام سکول بورڈز کو صحت اور جسمانی تعلیم کا ترمیم شدہ نصاب (revised Health and Physical Education curriculum) جاری کیا۔ بورڈز کا کام ہےکہ وہ ستمبر 2015 میں شروع ہونے والا نصاب نافذ کرے۔

نصاب میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ وہ طالب علم کی صحت اور فلاح و بہبود سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے پر بات کرے اور آنٹیریو کی ابھرتی ہوئی اور متنوع آبادی کی بہترین عکاسی کرے۔ اس جدید معلومات میں صحت مند تعلقات ، رضامندی، ذہنی صحت اور آن لائن حفاظت کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔

ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) ہر طالب علم کی کامیابی اور حفاظت کے لئے مصروف عمل ہےیہ ضروری ہے کہ ہم جو کچھ بھی سکول میں پڑھائیں وہ جدید، متعلقہ اور عمر کی مناسبت سے ہو ، تاکہ ہم طالب علموں کو صحت اور فلاح و بہبود کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کے لئے ممکنہ بہترین معلومات فراہم کر سکیں۔ یہ بھی اہم ہے کہ جو نصاب ہم پڑھائیں وہ ہمارے متنوع طلباء کی آبادی کو ساتھ لے کر چلے اور بورڈ کی مساوات اور شمولیت سے دیرینہ وابستگی کی عکاسی کرے ۔

نصاب کی فراہمی کے بارے میں مزید معلومات والدین کو ستمبر 2015 سے پہلے فراہم کی جائے گی۔

اس دوران والدین کی مکمل نصاب اور والدین کے وسائل پڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو کہ وزارت کی ویب سائٹ Ministry website پر دستیاب ہیں۔

اگر آپ کے نصاب کے مواد کے بارے میں مزید سوالات ہیں تو براہ مہربانی 416-325-6870 پر وزارت تعلیم سے رابطہ کریں ۔

اہم حقائق:

  • یہ وزارت تعلیم کا کام ہے کہ وہ نصاب تیار کرے اور سکول بورڈ کا کام ہےکہ وہ اسے نافذ کرے۔ نصاب کے مواد پر ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) کا کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔
  • ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) کا عملہ پیشہ ورانہ اور باعزت انداز میں نئے نصاب، جو کہ نشو و نما اور عمر دونوں کے حساب سے مناسب ہے ،کی تعلیم دینے کے لئے پرعزم ہے ۔
  • وزارت تعلیم کی ویب سائٹ (Ministry of Education’s website) پر مکمل نصاب، والدین کے لیے ہدایات براۓ رہنمائی اور فوری حقائق تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ ویب سائٹ پر والدین کے لیے ترجمہ شدہ ہدایات براۓ رہنمائی کے لنک ان زبانوں میں دستیاب ہیں : عربی (Arabic)، آسان چینی زبان (Chinese Simplified)، روایتی چینی زبان (Chinese Traditional)، فارسی (Farsi)، پولش (Polish)، پنجابی (Punjabi)، صومالی (Somali) اور اردو (Urdu) ۔
© 2014 Toronto District School Board  |  Terms of Use  |  CASL