Toronto District School Board
Toronto District School Board

Governance/Trustees

انتظامیہ / متولّی (ٹرسٹیز)

ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) میں، ٹورانٹو بھر سے بائیس متولّی (ٹرسٹیز) منتخب ہوتے ہیں جو بچوں کی تعلیمی کامیابی اور بہبود کی حمایت کرتے ہیں۔ متولّی (ٹرسٹیز) والدین / سرپرستوں اور کمیونٹی کے ساتھ کام کرتے ہوۓ ٹورانٹو کی مقامی کمیونٹیز اور ٹورانٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ (TDSB) سکولوں کے درمیان ایک اہم رابطہ فراہم کرتے ہیں کہ مسائل اور خدشات بورڈ کے سامنے لاۓ جائیں تاکہ ان پر بحث اور فیصلہ سازی کی جاۓ ۔

ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) کے متولّیوں (ٹرسٹیز) کا کردار ذیل پر بھی مشتمل ہے:

  • ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) کے بجٹ کی منظوری ؛
  • تمام طلبا کے لئے مساوی تعلیم کو فروغ دینے والی پالیسیوں اور طریقہ کار پر فیصلہ؛
  • طلباء کی نصابی کامیابیوں کے اعلی معیار کی یقین دھانی؛
  • صوبائی حکومت کے ساتھ کام کرنا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاۓ کہ بورڈ اپنی قانونی اور مالی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے ۔

آپ اپنے مقامی متولّیوں (ٹرسٹیز) کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ان کی ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں یا انہیں 416-395-8787 پر کال کر سکتے ہیں۔

© 2014 Toronto District School Board  |  Terms of Use  |  CASL