Toronto District School Board
Toronto District School Board

Frequently Asked Questions

کنڈرگارٹن (Kindergarten)

TDSB میں

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

1. کنڈرگارٹن میں کون شامل ہوسکتا ہے؟

ٹورنٹو میں رہنے والے ہر بچے کو TDSB کے اسکولوں میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ ماہ ستمبر میں جونیئرکنڈرگارٹن میں شامل ہونے کے لیے بچوں کو اُس سال 31 دسمبر تک چار سال کا ہونا ضروری ہے۔ ماہ ستمبر میں سینئر کنڈرگارٹن میں شامل ہونے کے لیے بچوں کو اُس سال 31 دسمبر کو پانچ سال کا ہونا ضروری ہے۔

2. بچے کو کنڈرگارٹن میں کون داخل کرواسکتا ہے؟

صرف والدین یا قانونی سرپرست بچے کو کنڈرگارٹن میں داخل کرواسکتے ہیں۔

3. میں اپنے بچے کو کنڈرگارٹن میں کب داخل کرواؤں؟

کنڈرگارٹن میں داخلہ فروری میں شروع ہوتا ہے اور تعلیمی سال کے دوران سال بھر جاری رہتا ہے۔ ہر اسکول داخلہ کے لیے دن مخصوص کرتا ہے؛ برائے مہربانی مخصوص تاریخوں اور اوقات کے لیے اپنے مقامی اسکول سے رابطہ کریں۔ برائے مہربانی یاد رکھیں: کہ فرنچ ایمرژن (French Immersion) میں درخواست کا عمل جنوری میں شروع ہوتا ہے اور آپ کا بچہ جونیئر کنڈرگارٹن میں ہوگا۔

4۔ میرے بچے کو کس اسکول میں جانا چاہیے؟

یہ جاننے کے لیے کہ آپ کے بچے کو کس اسکول میں جانا چاہیے، برائے مہربانی 416.394.7526 پر فون کریں یا tdsb.on.ca پر جائیں اور صفحے کے اوپر اپنا اسکول دریافت کریں (Find Your School) پر کِلک کریں۔

5۔ اگر میرا بچہ میرے پتہ کے حوالہ سے مخصوص ہوم اسکول کے علاوہ کسی دوسرے اسکول میں جانا چاہے تو کیا ہوگا؟

آپ اپنے علاقہ سے باہر کے اسکولوں میں tdsb.on.ca کے ذریعہ اختیاری داخلہ کی پالیسی کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔ برائے مہربانی یاد رکھیں کہ بہت سے اسکولوں میں محدود گنجائش کی وجہ سے اختیاری داخلہ بند ہوتا ہے۔ آپ اپنی پسند کے اسکول میں جانے سے پہلے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا وہ اختیاری داخلے کی درخواست کے لیے کُھلے ہیں۔

6۔ میں اپنے بچے کو فرنچ ایمرژن (French Immersion) میں کیسے داخل کرواسکتا /سکتی ہوں؟

ابتدائی فرنچ ایمرژن پروگرام (The Early French Immersion Program) سینئر کنڈرگارٹن میں شروع ہوتا ہے۔ فرنچ ایمرژن (French Immersion) کے مواقع مڈل ایمرژن پروگرام (Middle Immersion Program) کے ذریعہ بھی دستیاب ہیں جو گریڈ 4 میں شروع ہوتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی tdsb.on.ca > ابتدائی اسکول (Elementary School) > اسکول انتخاب کریں (School Choices) > فرنچ پروگرامز (French Programs) پر جائیں۔

7. اپنے بچے کو کنڈرگارٹن میں داخل کروانے کے لیے مجھے کونسی معلومات لانے کی ضرورت ہے؟

اپنے بچے کے کنڈرگارٹن میں داخلہ کے لیے برائے مہربانی مندرجہ ذیل کا ثبوت لائیں:

  • عمر (پیدائش کا سرٹیفکیٹ یا بپتسمہ کا ریکارڈ یا پاسپورٹ)
  • پتہ (شناخت کے دوثبوت جو آپ کا پتہ ظاہر کرے جیسے ٹیلیفون بل، ڈرائیورلائسنس وغیرہ)
  • میعادی ٹیکے (کارڈ جو آپ کے بچے کو لگنے والے ٹیکوں کا اندراج ظاہر کرے)
8. اگر میرا بچہ کینیڈا سے باہر پیدا ہوا ہو تو پھر کیا ہوگا؟

اگرآپ کا بچہ کینیڈا سے باہر پیدا ہوا ہو تویہاں آمد کی تاریخ کی تصدیق کی ضرورت ہے۔ایسے خاندان جومستقل شہری ہیں اور ریفیوجی کا مطالبہ کررہے ہیںاسکول میں بلاواسطہ داخل ہوسکتے ہیں۔ دیگر تمام خاندانوں کوانٹرنیشنل پروگرام اور داخلہ کے دفتر واقع 5050 ینگ اسٹریٹ(Yonge Street) پر اسکول میں داخلہ کی خط کے لیے جانا چاہیے۔ایسے بچے جنہیں امیگریشن کا کوئی درجہ حاصل نہیں اُنہیں ہمارے اسکول میں خوش آمدید کہا جاتاہے اور اُن کی معلومات TDSB کی پالیسی P.061SCH کے تحت امیگریشن کے حکام کو نہیں دی جائیگی۔

9. اگر میرےپاس یہ تمام دستاویزات نہ ہوں تو کیاہوگا؟

برائے مہربانی انٹرنیشنل پروگرامز(International Programs) اور داخلہ کے دفتر سے ذاتی طور پررابطہ کریں یا 5050 ینگ اسٹریٹ (5050 Yonge Street) (پہلی منزل) پرفون نمبر416.395.8120 : یا ای میل admissions@tdsb.on.ca سے رابطہ کریں۔

10. اگر میرے بچے کی خصوصی تعلیمی ضروریات ہیں تو پھر کیا ہوگا؟

اگرآپ کے بچے کی خصوصی تعلیمی ضروریات ہیں اور وہ پہلی بار اسکول میں داخل ہو رہا ہے تو برائے مہربانی اپنے مقامی اسکول کو فون کریں اوراسکول کے پرنسپل اور TDSB کے خصوصی تعلیم کے نمائندہ سے ملاقات کا وقت مقرر کریں۔اِس ملاقات میں آپ اُنہیں کسی قسم کی ضروریات اور متعلقہ دستاویزات میں شریک کرنے کے قابل ہوں گےاور اُن سہولیات کے بارے میں بات کریں گےجوآپ کے بچے کے لیےاسکول میں دستیاب ہیں۔مل کر کام کرنے سے ہم اُن سہولتوں اور وسائل کا جن کی آپ کے بچے کو اسکول میں کامیابی سے منتقلی کے لیے ضرورت ہوگی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

11. میرے بچے کے اسکول کواور کونسی معلومات کی ضرورت ہوگی؟

اسکول کو آپ کے بچے کے لیے محفوظ اور خوشگواربنانے کے لیےآپ کے بچے کو مندرجہ ذیل چیزیں جاننے کی ضرورت ہوگی:

  • آپ کے بچے کو کس نام سے بلایا جائےگا، ہوسکتا ہے وہ سرکاری دستاویزات سے مختلف ہو
  • کوئی الرجی اور/یا دیگر طبی اندیشہ
  • موجودہ فون نمبر (گھر،کام، سیل) والدین/سرپرستوں کے جن کے ساتھ بچہ رہتا ہے اور وہ شخص جو بچے کو اسکول سے لے جاتا ہے
  • بچے کی نگہداشت کرنے والے کا نام اور فون نمبر
  • ہنگامی رابطے کے نام اور فون نمبر
  • اسکول میں پڑھنے والے دوسرے بہن بھائیوں کے نام
  • گھر میں بولی جانے والی زبانیں
  • کوئی قانونی یا ذاتی حالات جن کا آپ کے بچے پر اثرہو

یہ ضروری ہے کہ یہ معلومات تازہ رکھی جائیں۔ برائے مہربانی تعلیمی سال کے دوران مندرجہ بالامعلومات میں کسی تبدیلی کی اطلاع اسکول کو کریں۔

اسکول میں داخلہ کے طریق کارکے حصہ کے طور پر آپ کو ڈولوپمنٹ ہسٹری (Development History) فارم مکمل کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ یہ فارم آپ کے بچے کی دلچسپیوں اور ترقی کے بارے میں اہم معلومات جمع کرنےکے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ فارم اُستاد کو آپ کے بچے کی ضروریات کو پورا کرنے کی منصوبہ بندی کے پروگرام میں مدد کرے گا۔

12. بچے کنڈرگارٹن میں کیا سیکھتے ہیں ؟

کنڈرگارٹن میں بچے کھیل پر مبنی تعلیمی ماحول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اُن کے ساتھ ردّعمل دکھانے والی معلمین کی ٹیم ہوتی ہےجو ایسے تعلیمی تجربات کی منصوبہ بندی کرتے ہیں جو تحقیق اور چھ شعبوں : زبان ، ریاضی ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، ذاتی اور معاشرتی ترقی ، صحت اور جسمانی ورزش اور فنون میں اعلٰی درجہ کی سوچ کو ترقی دیتے ہیں۔

دوسالہ پروگرام کے دوران بچے خود کو منظم کرنے میں ترقی کرتے ہیں، خواندگی اور ہندسوں کی صلاحیتوں کی تعمیر کرنے کے ساتھ تعلیم اور اسکول کی جانب مثبت روّیہ کی افزائش کرتے ہیں۔کنڈرگارٹن میں پورے دن کے دوران تعلیمی مراکز میں دریافت کرنے کے مواقع ملتے ہیں جس میں ڈرامہ، تحریر، ریاضی، بک کارنر، پینٹنگ اور بصری فنون اور چیزوں سے کام کرنا جیسے ریت، پانی اور تعمیری بلاکس شامل ہیں۔

ستمبر 2014سے ہر کنڈرگارٹن پروگرام Full-Day Early Learning Kindergarten Program پر مبنی ہوگا۔ نقل مسودہ 2010-2011 (edu.gov.on.ca)

13. میں اپنے بچے کی تعلیم میں کیسے شامل ہوسکتا/سکتی ہوں؟

اپنے بچے کی تعلیم اور اُس کی اسکول کی کامیابی میں مدد میں عملی حصہ لینے کے بہت سے طریقے ہیں:

  • اپنے بچے سے اسکول کے بارے میں ہر روز بات کریں۔
  • اپنے بچے کو پڑھ کر سُنائیں۔
  • اپنے بچے میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے اُس کی تعریف کریں۔
  • اپنے بچےکی خوبیوں اور جن شعبوں میں اصلاح کی ضرورت ہے اُن کا مشاہدہ کریں۔ یہ معلومات اُستاد تک پہنچائیں۔
  • والدین ۔ اُستاد کی کانفرنس میں شامل ہوں۔
  • اسکول کی سرگرمیوں اوراسکول کونسل میں شامل ہوں۔
  • رضاکارانہ کام کے ذریعہ کلاس روم کے کام میں مدد کریں۔
14. مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میرا بچہ اسکول میں کیسا ہے ؟

آپ کا اُستاد تعلیمی سال کے دوران بہت سے طریقوں سے آپ سے رابطہ رکھے گا/گی۔ رسمی طور پر بھی اور غیر رسمی طور پر بھی، والدین ۔ اُستاد کی میٹنگ اور رپورٹ کارڈکے ذریعہ آپ کا اُستادآپ کے بچے کی کامیابیوں اورترقی کے بارے میں معلومات بہم پہنچائے گا/گی۔ چونکہ آپ اپنے بچے کے بارے میں سب سے بہتر جانتے ہیں لہذا آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ اُس کے بارے میں تازہ اطلاعات ہم تک پہنچائیں اور تعلیمی سال کےدوران اپنے اُستاد سےرابطہ برقرار رکھیں۔

15. اسکول سے پہلےاور اسکول کے بعد کون سے پروگرام مہیا ہیں ؟

ہرسال ماہ فروری میں ہم جونیئر اور سینیئرکنڈرگارٹن کے طلباء کے والدین/سرپرستوں کا سروے کرتے ہیں اور کنڈرگارٹن کے طلباء کے لیے خصوصی طور پر اسکول سے پہلے اور بعد کے بلا معاوضہ پروگراموں میں دلچسپی کے بارے میں جانتے ہیں۔ یہ پروگرام ایک تیسرے فریق کے ذریعہ اسکول میں بچوں کی نگہداشت مہیا کرنے والے چلاتے ہیں۔ یہ پروگرام صبح 7بجے سے 9 بجے تک اور 3.30 بجے سہ پہر سے 6 شام تک پیش کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ پروگرام کا صحیح وقت تبدیل ہوسکتا ہے۔

والدین / سرپرست کی حیثیت سے جب آپ اپنے مقامی اسکول میں اپنے بچےکو کنڈرگارٹن میں داخل کروالیں گےتو آپ کو اسکول کے پہلے اور اسکول کے بعد کا ایک سروےملے گا۔ برائے مہربانی یاد رکھیں کے فروری کے آخر تک آپ مکمل شدہ سروے اسکول کو واپس کریں۔ اپریل میں آپ کو مطلع کیا جائے گا کہ کیا آپ کے اسکول کو پروگرام میں خاطرخواہ دلچسپی ہے یا نہیں۔

© 2014 Toronto District School Board  |  Terms of Use  |  CASL