Toronto District School Board
Toronto District School Board

Elementary School

ایلیمنٹری سکول

ایلیمنٹری  اسکول میں آپ کا بچہ اس پڑھنے لکھنے اور  ہندسوں کی مہارت میں نشو و نما پاۓ گا جس کی اسے اپنے سکول میں اور اس سے باہر کے وقت میں کامیاب رہنے کی ضرورت ہوتی ہے. ایلیمنٹری سکول کے سالوں کے دوران ان اہم اجزاء  کی یہ بنیاد  تعمیر کرنا طالب علموں کو اپنی مکمل صلاحیتوں کو کھولنے اور اپنے جذبات کو دریافت کرنے کا موقع دیتا ہے.

گو کہ جو کچھ کلاس روم میں سیکھا جاتا ہے وہ بہت اہم ہوتا ہے، پر ایلیمنٹری سکول بچے کی زندگی میں کلاس روم سے باہر میسر سارے نۓ تجربات کی وجہ سےواقعی دلچسپ وقت ہوتا ہے۔ چاہے یہ سکول کے بعد کے پروگراموں میں حصہ لینا ہو یا کھیلوں میں شریک ہونا ہو، سکول کی زندگی میں مصروف ہونے اور اپنے تجربے کو بڑھانے کے لیے  طلباء کے پاس متعدد طریقے ہیں

ان سالوں کے دوران والدین بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس وہ ساری معلومات ہوں جن کی آپ کو یہ یقینی بنانے کے لیے ضرورت ہے کہ آپ کا بچہ کامیابی حاصل کرے ۔ آپ کے مقامی سکول کا عملہ آپ کی مدد کرنے اور اگر آپ کے کوئی سوال ہیں تو ان کا جواب دینے کے لیے ہمیشہ موجود ہوتا ہے. کیا آپ جاننا چاہتی / چاہتے ہیں کہ آپ کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ ہم نے اس عمل میں آپ کی رہنمائی کے لیے وسائل کے سلسلے تیار کیے ہیں۔

© 2014 Toronto District School Board  |  Terms of Use  |  CASL