Toronto District School Board
Toronto District School Board

Caring and Safe Schools

خیال رکھنے والے اور محفوظ سکول

ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) سکول میں سیکھنے کے ایسے ماحول بنانے کے لئے پرعزم ہے جو خیال رکھنے والے ، محفوظ ، پرامن، نشو نما کرنے والے، مثبت اور احترام کرنے والے ہوں اور جو تمام طالب علموں کو ان کی مکمل قابلیت تک پہنچنے کے قابل بنائیں۔

جب سکول کی فضا مثبت ہوتی ہے تو سکول کمیونٹی کے تمام ارکان محفوظ، شامل شدہ، قبول شدہ محسوس کرتے ہیں اور فعال طور پر ایک دوسرے کے ساتھ مثبت طرز عمل اور بات چیت کو فروغ دیتے ہیں ۔ ہمارا بورڈ ہمارے سکولوں میں ہر دوسرے سال سکول کی فضا کا سروے کرواتا ہے تاکہ طالب علموں، سکول کے عملے اور والدین سے سکول کی فضا / ماحول کے بارے میں براہ راست سن سکے۔ سروے کا نتیجہ پروگراموں کے بارے میں زیادہ باخبر فیصلوں کی منصوبہ بندی کرنے کے قابل بناتا ہے تاکہ غنڈہ گردی سے بچاؤ اور محفوظ اور جامع سکولوں کے فروغ میں مدد ہو ۔

سکول کے ماحول کو مثبت بنانے میں مدد کے لیے ہمارے پاس روک تھام کے کئی پروگرام اور خیال رکھنے والے اور محفوظ سکول کے کئی اقدامات ہیں ۔ مزید جاننے کے لیے، براہ مہربانی ہمارے پیش کردہ روک تھام کے پروگرام پڑھیں ۔

تمام طلباء کی رہنمائی بورڈ کے ضابطۂ اخلاق کے زریعے کی جاتی ہے اور ان سے انسانی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے احترام کے اظہار کی توقع کی جاتی ہے ۔

مزید جانیۓ

یہ جاننے کے لیے کہ کیسے ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) اہم واقعات سے پہلے اور ان کے بعد دونوں حالات میں تمام طلبا اور عملے کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لئے جامع اور مؤثر ہو سکتی ہے ، سکول سیفٹی اینڈ انگیجڈ کمیونٹیز رپورٹ (School Safety and Engaged Communities Report) پڑھیں جس میں کچھ سفارشات دی گئی ہیں۔ عملہ ان سفارشات کے جواب 2015 میں فراہم کرے گا ۔

ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) میں ہر سال ستمبر کے دوسرے اور تیسرے ہفتے خیال رکھنے والے اور محفوظ سکول کے ہفتے ہوتے ہیں ۔ اس وقت کے دوران سکول ایسے اقدامات کو اجاگر کرتے ہیں جو کہ سکول کے مثبت ماحول کو فروغ دیتے ہیں اور ان نمایاں شراکت داریوں اور پروگراموں کو مناتے ہیں جو کہ ہمارے سکولوں میں ہم آہنگی اور احترام کو فروغ دیتے ہیں ۔

مزید یہ جاننے کے لئے کہ کیسے ہم اپنے سکولوں میں مثبت صحت مندانہ تعلقات کو فروغ دیتے ہیں، ملاحظہ کیجیۓ جنسی بنیاد پر تشدد کی روک تھام (Gender-Based Violence Prevention) یا یکساں اور جامع سکول (Equitable and Inclusive Schools) ۔

کیا آپ خیال رکھنے والے اور محفوظ سکول کی کمیٹی (Caring and Safe School Committee) میں شامل ہونے کے بارے میں جاننا چاہیں گی/ گے؟ براہ مہربانی اپنی/ اپنے پرنسپل سے بات کریں ۔

ٹورانٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ (TDSB) میں خیال رکھنے والے اور محفوظ سکولوں کی تعمیر سے متعلق پالیسیاں اور طریقہ کار پڑھیں. یا یہ جاننے کے لیے کہ ہمارے پروگرام کیسا کام کر رہے ہیں، خیال رکھنے والے اور محفوظ سکولوں کی سالانہ پورٹ پڑھیں ۔

کیا آپ ہمارے معطلی اور اخراج کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات کی تلاش کر رہی/ رہے ہیں؟ براہ مہربانی ہمارا پالیسیاں اور طریقہ کار کا حصہ ملاحظہ کیجیۓ ۔

کیا آپ کے خدشات یا سوالات ہیں؟ براہ مہربانی ہمارے حفظ مراتب براۓ خدشات والدین (Parent Concern Protocol) سے رجوع کریں، اپنے پرنسپل یا مشیر براۓ رہنمائی سے بات کریں یا ہماری خیال رکھنے والے اور محفوظ سکول کی ٹیم (Caring and Safe Schools Team) سے رابطہ کریں۔

© 2014 Toronto District School Board  |  Terms of Use  |  CASL