Toronto District School Board
Toronto District School Board

About The Program

کنڈرگارٹن (Kindergarten)

TDSB میں


پروگرام کے بارے میں

اسکول کا آغاز آپ کے بچے کی زندگی میں ایک پُرجوش وقت ہوتا ہے۔ TDSB میں آپ کے بچے کو سیکھنے، نئی صلاحیتیں تعمیر کرنے اور نئے دوست بنانے کے بہت سے مواقع ہوتے ہیں۔

 

ہمارا پورے دن کا کنڈرگارٹن پروگرام  Full-Day Kindergarten Program ایک بھرپور اور سیکھنے کا محفوظ ماحول مہیا کرتا ہے جو ہر بچے کے ممکنہ بہترین آغاز کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ ہم تعلیم کے چھ اہم شعبوں: جس میں زبان، ریاضی، سائنس اور ٹیکنالوجی، ذاتی اور معاشرتی ترقی، صحت اور جسمانی سرگرمیاں اور فنون (arts) شامل ہیں کی ترقی کے لے تحقیق اور کھیل پر مبنی تعلیم کی ٹیکنیک کے مواقع مہیا کرتے ہیں۔


زبان
بچے:

  •  خواندگی کی بنیادی صلاحیتوں کی تعمیر کریں گے؛
  •  گفتگو، تصویر کشی، پینٹنگ اور تحریر سے خیالات بانٹیں گے؛ اور،
  •  اپنے طور پر پڑھنا سیکھیں گے۔

ریاضی:
بچے:

  • گنتی، پیمائُش، علیحدہ علیحدہ کرنا اور ترتیب دینا سیکھیں گے؛
  • نمونوں کی شناخت اور تخلیق سے تنقیدی صلاحیتیں تعمیر کریں گے؛ اور،
  • سوالوں کو حل کرنے، خیالات کو بانٹنے اور شواہد پرگفتگو کی صلاحیتیں تعمیر کریں گے۔

 

سائنس اور ٹیکنالوجی
بچے:

  •  پتہ لگائیں گے کہ ٹیکنالوجی ہماری دنیا میں کیسے کھوج اور تعمیر کے ذریعہ مدد کرتی ہے؛
  •  تحقیق کی صلاحیتیں استعمال کر کے تجربات کریں گے (سوال پوچھنے کے ذریعہ، منصوبہ بندی، پیش گوئی ، مشاہدہ کرکے، اوربات چیت کرنے سے)؛ اور،
  •  قدرتی ماحول کی نگہداشت اور دریافت کریں۔

 

ذاتی اور معاشرتی ترقی
بچے:

  •  ایسی صلاحیتوں کی تعمیر کریں گے جن کی اُنہیں اپنے ساتھیوں اور بڑوں سے کامیاب میل جول کے لیے ضرورت ہوتی ہے؛
  •  دوسروں کے احساسات کی پہچان اور اُن پر ردﹼ عمل سیکھیں گے؛ اور،
  •  انفرادی اختلافات کا احترام کرنا اوراُنہیں قبول کرنا سیکھیں گے۔

 

صحت اور جسمانی سرگرمیاں
بچے:

  • -         روزانہ ایسی سرگرمیوں میں حصّہ لیں گے جن سے اُن کی طاقت، باہمی ربط، توازن اور صحت مند معمولات میں اضافہ ہوگا؛ اور،
  • -         صحت مند خوراک کے انتخاب اورچُست رہنے کی اہمیت پر گفتگو کریں گے۔

فنون (The Arts)
بچے:

  •  بصری فنون، موسیقی، ڈرامہ اور رقص کے ذریعہ اپنی تخلیق اور تصورات کا اظہار کریں گے؛
  •  فنون کی مختلف اقسام کے بارے میں اپنی رائے اور خیالات بانٹیں گے؛ اور،
  •  دنیا میں پھیلی ہوئی مختلف ثقافتوں جن میں اُن کی اپنی ثقافت بھی شامل ہے کے بارے میں سیکھیں گے۔


کھیل پر مبنی تعلیم (Play-based Learning)

کھیل کے ذریعہ تعلیم اور تحقیق بچے کی ابتدائی ترقی میں اضافہ کرتی ہے۔ خاص طور پر سوال حل کرنے کی صلاحیتوں میں ترقی، اعلی درجے کی سوچ، تخلیق اور معاشرتی صلاحیتوں کی افزائش کے شعبہ میں۔

ہمارے اساتذہ سیکھنے کے تجربات کی ایسی منصوبہ بندی کرتے ہیں جہاں بچے بھرپور طورپرسوچتے اور شامل ہوتے ہیں۔

TDSBمیں کنڈرگارٹن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے جس میں ابتدائی فرنچ ایمرژن پروگرام (Early French Immersion Program) بھی شامل ہے، برائے مہربانی tdsb.on.ca/kindergarten پر جائیں۔

© 2014 Toronto District School Board  |  Terms of Use  |  CASL